مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے ٹیکس اصلاحات بل کو منظور کرلیا ہے ٹیکس اصلاحات بل کےحق میں 51 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹ کی طرف سے ٹیکس اصلاحات کا بل پاس ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اہم کامیابی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اورحالیہ منظورشدہ بلوں کوایک بل کی صورت یکجاکیاجائےگا۔اطلاعات کے مطابق اب ان اصلاحات کو ایک قانونی بل کی شکل دے کر حتمی توثیق کے لیے صدر کو ارسال کیا جائے گا۔
امریکی سینیٹ نے ٹیکس اصلاحات بل کو منظور کرلیا ہے ٹیکس اصلاحات بل کےحق میں 51 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔
News ID 1877081
آپ کا تبصرہ